پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کے اغوا کا الزام لگادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور پریس کانفرنسوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات کا مقصد ملک میں سوائے انتشار پھیلانے کے اور کچھ نہیں۔