• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کی کارروائی، چینی کی بوریوں سے لدے 20 ٹرک ضبط، اسمگلنگ ناکام

اسمگلنگ کیلئے جانے والے چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کسٹمز نے ضبط کرلیے۔
اسمگلنگ کیلئے جانے والے چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کسٹمز نے ضبط کرلیے۔

پاکستان کسٹمز نے ایک دن میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ٹرکوں سے چینی کی ہزاروں بوریاں ضبط کرلیں جنہیں اسمگل کیا جارہا تھا۔

پاکستان کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے عملے کی طرف سے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

ترجمان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر اور کلیکٹر انفورسمنٹ کی ہدایات پر بلوچستان خیبرپختونخوا بارڈر پر انجام دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دانا سر ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے 15 ٹرکوں پر مشتمل بڑے کاروان کو روک کر 8 ہزار 206 بوریاں چینی ضبط کی گئیں۔

یہ چینی بغیر پرمٹ اندرون صوبہ بلوچستان اور بعدازاں سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی۔ کسٹمز کو اس کارروائی میں پولیس کا تعاون بھی حاصل تھا۔

کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے سامان اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے، چینی اسمگلنگ کےلیے استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے ماہ جولائی اور اگست کے دوران 1637.22 میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید