• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک بل و مہنگائی کیخلاف وکلاء کی قرارداد نگراں وزیراعظم کو ارسال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کے الیکٹرک کے مہنگے بل اور مہنگائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعظم سے صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے قرار داد نگراں وزیراعظم کو ارسال کردی۔ نگران وزیر اعظم کو بھیجی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ نگراں حکومت کے الیکٹرک کی کارکردگی اور مالی معاملات پرایکشن لیں۔ نیپرا کو کے الیکٹرک کے معاملے میں سختی سے مانیٹرنگ کی ہدایت دی جائے۔ مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ مہنگائی اور مہنگے ترین بل سے عوام الناس شدید متاثر ہو رہی ہے۔ عوام کے ساتھ وکلا برادری بھی حالیہ مہنگائی سے شدید متاثر ہوئی۔ وکلا قیادت نے نگران وزیر اعظم سے ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید