• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا: نسیم شاہ

نسیم شاہ—اسکرین گریب
نسیم شاہ—اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔

کینڈی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میں اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں تھوڑے صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، شروع میں بال سیم اور سوئنگ ہو رہا تھا اور موومنٹ سے بھی مدد مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی تھی کہ اچھی جگہ پر بولنگ کروں اور میں نے یہی پلان کیا تھا کہ رنز نہ بنانے دوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے آغاز میں غیر معمولی بولنگ کی، حارث رؤف کی بھی بولنگ اچھی تھی، اچھی بولنگ کا سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، جہاں آپ نے بچپن میں کرکٹ کھیلی ہو وہاں کھیل کر اچھا احساس ہوتا ہے، لاہور میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے اور میچ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے شہر کینڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایشیا کپ میں گروپ اے کے پاک بھارت میچ کو ختم کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید