• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹرز میں فحش ڈانس نہ روکنے پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے سربراہان برطرف

نگراں پنجاب حکومت نے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سربراہان کو برطرف کردیا۔ دونوں سربراہان تھیٹرز میں فحش ڈانس روکنے میں ناکام رہے تھے۔

نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے فحش ڈانسز پر سخت ایکشن لیتے ہوئے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالا کے سربراہان کو برطرف کردیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالا میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کر دیے گئے۔

عامر میر نے ایک بیان میں کہا کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے۔ برطرف کیے گئے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

عامر میر نے کہا کہ ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے بعد تمام تھیٹرز کھول دیے جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید