• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد: 10ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی اور زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا

صادق آباد کے اسپتال میں 10 ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی اور زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا۔

والدین 10 ماہ کی بچی کو پیٹ درد کی شکایت پر صادق آباد کے نجی اسپتال لائے تھے۔

صادق آباد کے اسپتال میں 10 ماہ کی بچی کا آپریشن چائلڈ اسپیشلٹ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس طرح کا واقعہ 10 لاکھ بچوں میں سے ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ 1945ء سے اب تک دنیا میں اس نوعیت کے 100 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید