کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسکول کے پرنسپل کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کے دفتر سے ملنے والی زیادتی کی 25 ویڈیوز ضبط کرلی گئیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اب تک 5 متاثرہ خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے، متاثرہ خواتین سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی، ملزم خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کی سی سی ٹی وی بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، متاثرہ خواتین سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی ثبوت موجود ہیں، ملزم اسکول کا مالک بھی ہے اور پرنسپل بھی۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس رفعت مختار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر جانبدار، شفاف انکوائری یقینی بنا کر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔