• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خواتین ٹیچرز سے زیادتی کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ، اسکول سیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کے کیس میں کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں واقع نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا۔

اسکول کو اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کی موجودگی میں سیل کیا گیا۔

ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب ملیر کورٹ نے خواتین ٹیچرز سے زیادتی کے ملزم عرفان غفور میمن کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اکیلا نہیں، پورا گروہ ہے۔

جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ عرفان کون ہے؟ ملزم سے بیان لیا ہے یا نہیں؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتہ چلا ہے، ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے برآمد ہونے والے موبائل فون کا فرانزک بھی کرانا ہے۔

ملزم عرفان غفور میمن سے تفتیش جاری

تفتیشی حکام کی ملزم عرفان غفور میمن سے تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق انہوں نے اسکول دسمبر میں 1 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق اسکول میں 10 خواتین اور 5 مرد اساتذہ کام کرتے ہیں، جبکہ 250 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ایف آئی آر میں جنسی ہراساں کرنے، دھمکانے اور بلیک میلنگ کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم خواتین ٹیچرز کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے ریمانڈ کے بعد اس کے دفتر کا فرانزک بھی کروایا جائے گا، فرانزک کے بعد مزید شواہد حاصل ہونے کا امکان ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید