پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔
پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز الہٰی کے چیک اپ کےلیے پولیس لائنز پہنچ گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم صدر پی ٹی آئی کا پولیس لائنز میں چیک اپ کرے گی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی گاڑی میں گھر روانہ ہونا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے خلاف تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ 3/23 درج ہے۔ صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا ہے۔
پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
پرویز الہٰی کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں۔ انکے خلاف 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الہٰی کو مقدمے میں نامعلوم افراد کے زمرے میں گرفتار کیا گیا۔