نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
نگراں وزیر نے کہا کہ اسکینڈینیوین ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے بڑے مواقع ہیں، ہماری دعوت پر نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان آرہے ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ نوکیا کے فور جی فون کی اسمبلنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، سی ای او نوکیا سے فائیو جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔
قونصل جنرل ولی ایرولا نے ڈاکٹر عمر سیف کو نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔