کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو وسعت دینے کیلئے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ انٹرپرائزز‘ (ایس ایم ایز) کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے کاروبار کو ایس ایم ایز کا درجہ دینے سے مذکورہ شعبہ جات کے کاروباری حضرات کو ٹیکس کی مد میں فائدہ ہوگا اور انہیں کاوروبار کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور مذکورہ سہولت جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی۔ شعبے کو رعایتی انکم ٹیکس ریٹس میں فائدہ ملے گا۔