وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی نے معاشی استحکام میں اہم کردارادا کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحق دار نے اسٹیٹ بینک کراچی کا دورہ کیا ۔وزیر خزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک اوربینکوں کے صدورسے ملاقات میں کہا کہ مانیٹری پالیسی نے اقتصادی صورتحال کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
گزشتہ تین سال کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید ایک ارب ڈالرموصول ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ مالی سال کے آخر تک یہ 23 ارب ڈالر کی سطح کو چھو لیں گے۔