• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے میں رہنے والے قومی اداروں کی نجکاری تیز کی جائے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خسارے میں رہنے والے قومی اداروں کی نجکاری تیز کی جائے، پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد تشکیل دی جائے۔

نگراں وزیراعظم نے ان خیالات کاا ظہار اسلام آباد میں منعقدہ ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ نقصان میں جانےوالی قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کےلیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن پر وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید