• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر 9415 ارب کے ٹیکس کلیکشن کیلئے پرعزم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 9 ہزار 415 ارب کے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

انوار الحق کاکڑ کو ایف بی آر نے ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ جولائی 2023ء میں ہدف 534 ارب روپے اکٹھا کرنے کا تھا لیکن محکمے نے 538 ارب روپے اکٹھے کیے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ اگست 2023ء میں 648 ارب روپے کی کلیکشن کا ٹارگٹ تھا، جس کے مقابلے میں 669 ارب روپے جمع کریے گئے۔

ایف بی آر اعداد و شمار کے مطابق ڈومیسٹک ٹیکس کلیکشن میں سال 2023-24 میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 38 اعشاریہ 7 فیصد گروتھ ہوئی۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹیکس جی ڈی پی شرح بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات پر کام کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلیے ایف بی آر کے ڈیٹابیس کو باقی اداروں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید