الائی چیئر لفٹ آپریشن میں بچوں کو ریسکیو کرنے والے ہیرو علی سواتی کی زپ لائن واپڈا نے اکھاڑ دی۔
واپڈا نے خان پور ڈیم پر نصب زپ لائن کو تجاوزات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہری پور میں 70 تجاوزات ختم کی ہیں، علی سواتی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی نہیں کی۔
علی سواتی کا کہنا ہے کہ زپ لائن واپڈا کی نہیں، مقامی شخص کی زمین پر لگائی، واپڈا کی مداخلت پر عدالت سے حکم امتناع لے رکھا تھا، کارروائی سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور کئی ملازمین بے روزگار ہوگئے۔
انہوں نے حکومت سے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
محمد علی سواتی نے الائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے طلبا کو بچانے کے لیے ریسیکیو آپریشن میں اہم کردار ادا کیا تھا، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں تعریفی سند بھی دی تھی۔