• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حیدر آباد اور سکھرمیں ڈبل سواری پر 3روز کیلئے پابندی عائد

Pilion Riding Ban In Karachi
کراچی حیدر آباد اور سکھرمیں ڈبل سواری پر 3روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

داخلہ سندھ نے تین شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر3روز کے لیے پابندی عائد کردی جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ حکام کی جانب سے پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
تازہ ترین