• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاون کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکریٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کا کوئی آپشن نہیں۔

سیکریٹری پاور نے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

قومی خبریں سے مزید