• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

سندھ بار کونسل نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ میں درخواست وائس چیئرمین سندھ بار کونسل اظہر حسین عباسی اور دیگر وکلاء نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی اور سیکریٹ ایکٹ کے تحت 9 اور 10 مئی کے واقعات کے ملزمان کا ٹرائل ہو رہا ہے، عام شہری کا اس ایکٹ کے تحت ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4٫10٫10 اے، 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو خلاف آئین قرار دے، 9 اور 10 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کو سویلین عدالتوں میں منتقل کیا جائے، عدالت فریقین کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے سے روکے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ترمیمی ایکٹ کو صدارتی حمایت حاصل نہیں، دونوں قوانین کو خلافِ آئین قرار دیا جائے، 9 اور 10 مئی کے کیسز میں گرفتار افراد کے کیس سویلین کورٹس منتقل کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید