• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیر سے کہا ہے کہ نگراں حکومت سے توقع ہے کہ معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال، اقلیتوں کے تحفظ اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس دوران نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائیں۔

انیق احمد  نے مزید بتایا کہ وزیرِ تجارت برآمدات 70 ارب ڈالر تک لے جانے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت سے توقع ہے کہ معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے، ہم نے ہمیشہ اصولی بات کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت آئین کے مطابق ذمے داری نبھاتے ہوئے مقررہ مدت میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید