سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں، 90 روز سے زائد نگراں سیٹ اپ غیر آئینی ہوگا، کے پی اور پنجاب کی نگران حکومتیں غیر آئینی ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام 5 ستمبر کو وکلاء کنونشن کے بعد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں وکلاء کنونشن ہوا، جس میں حامد خان، اعتزاز احسن ، سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا۔
کنونشن میں 15 نکات پر مشتمل قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء سول سپرمیسی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں پاکستان کا کوئی بھی ادارہ آئین کی چھوٹی سی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔