• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان اگلے 10روز میں کر دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ ماہ میں پاکستان چلا جاؤں گا۔

نواز شریف نے جمعے کو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں پہلی مرتبہ گفتگو کی۔ پارٹی میٹنگ میں شہباز شریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔

جیو نیوز نے 3  ہفتے قبل ہی نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کی خبر دے دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید