• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔

جج احتشام عالم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستِ بریت پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید