چترال کے تمام سیاحتی مقامات اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلے ہیں، تمام سیاح بے خوف اور بے فکر ہوکر یہاں آئیں۔
چترال ٹورازم پولیس اور ڈی پی او نے سیاحت کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
انسپکٹر انچارچ ٹورازم پولیس نے کہا کہ چترال میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہيں، چترال میں ہر قسم کی نقل اور حرکت پر نظر رکھنے کے لیے پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چترال میں تمام اسکول، کالجز اور بازار کھلے ہوئے ہیں، یہاں تمام سیاحتی مقامات اور مارکیٹیں بھی معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔
انسپکٹر انچارج ٹورازم پولیس نے یہ بھی کہا کہ مقامی پولیس، ٹورسٹ پولیس سیاحوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔
ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ناکام بنائی ہیں، چترال میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے پوسٹیں قائم کردی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چترال کے تمام اسکول، کالجز اور بازار کھلے ہوئے ہیں، مشکوک فرد یا چیز نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ چترال پولیس بہت بہادر ہے اور دہشت گردوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔