• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر اداکارہ سے یہ نہیں کہہ سکتا پہلے بڑی ہوجاؤ پھر فلم کروں گا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے کئی فلموں میں کام کیا، ان کی جوڑی کو شائقین بھی پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ اور دیپیکا نے ’پٹھان‘ کے بعد ’جوان‘ میں بھی اپنی پارٹنرشپ کو برقرار رکھا۔

کئی فلم شائقین سوچتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنے سے بہت چھوٹی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کیوں کرتے ہیں؟

ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اس لیے کام کر رہا ہوں کیونکہ انڈسٹری میں نوجوان اداکارائیں ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عالیہ بھٹ مجھ سے پوچھیں کیا میں آپ کے ساتھ فلم کرسکتی ہوں؟ تو میں نا نہیں کرسکتا، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پہلے بڑی ہوجاؤ پھر آنا۔

کنگ خان نے کہا کہ میں انکار کرکے نوجوان لڑکیوں کا دل نہیں توڑ سکتا، نا تو ڈائریکٹر سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عمر دیکھ کر اداکارہ کا انتخاب کریں اور ٹیلنٹ کو چھوڑیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید