سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں آگ سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور نے حادثے کی گھنٹی بجائی اور انٹر کام کے ذریعے فائر اسٹیشن کو آگاہ کیا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کی طرف سے پیغام موصول ہونے پر کچھ ہی دیر میں ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ کی گاڑیاں ڈپارچر لاؤنج پہنچیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے)، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ (آر ایف ایف) سروسز، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے مشق میں حصہ لیا۔