پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی قیادت سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی قیادت بھارت کو 5 اگست کی پوزیشن پر واپس لانے کےلیے دباؤ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ جی 20 قیادت مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور اسے حل کروائے، بھارتی قیادت پر دباؤ ڈالنے سے ہی مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں شرکت کےلیے شیخ زید اور محمد بن سلمان سمیت دیگر رہنما بھارت گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جی ٹی 20 ممالک سے مطالبہ ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم و ستم کو رکوائیں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے، حکومت ذخیرہ اندوزوں کو صرف پکڑے نہیں بلکہ ان کا ٹرائل بھی کرے۔