• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کھیل کے کچھ اصول تبدیل کر رہا ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت سے ویتنام پہنچ گئے۔

اپنے تازہ بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ چین کھیل کے کچھ اصول تبدیل کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہنوئی میں میڈیا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں یوکرین میں دیرپا امن کی ضرورت پر معاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کھیل کے کچھ اصولوں کو تبدیل کر رہا ہے۔ ہم چین کو تنہا کرنے کی کوشش نہیں کر رہے اور نہ ہی بیجنگ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین کو اصول اور قواعد ک ساتھ معاشی لحاظ سے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی کوشش انڈوپیسفک میں مستحکم بنیاد رکھنے کےلیے ہے، ایسا نہیں لگتا کہ چین کی اقتصادی مشکلات اس کے تائیوان پر حملہ کرنے کا سبب بنیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید