ویتنام کی لڑکی نے نارووال کے نجی کالج کے لیکچرار طاہر سے شادی کرلی۔
دونوں کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، ویتنام کی ایشن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے لیے آمنہ نام کو پسند کیا۔
آمنہ نے کہا کہ پاکستانیوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5اعشاریہ70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) پنجاب کی مجلس شوری نےتحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گری، خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
امریکا نے چین سے آئے اسمارٹ فونز ، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس درآمدات کو اضافی ٹیرف سے چھوٹ دے دی گئی۔
ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ سے مل کر یقینی بنائیں گے کہ قیمتیں کنٹرول ہوں، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے گئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔
ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب "سیٹ ون سی" کی کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی، ظفر مسعود نے کتاب میں انسانی زندگیوں میں حادثات کے تجربات و اثرات، عزم و ہمت پر آب بیتی لکھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایک نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔
صدر مسلم لیگ نون اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔