لاہور پولیس نے جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران کلاشنکوف لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم خرم نے بیوی سے جھگڑے کے دوران کلاشنکوف نکال کر اسے لوڈ کر لیا تھا، اسی دوران اس کے رشتے دار درمیان میں آ گئے اور اس کی اہلیہ کو بچالیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔