• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، 2 افراد زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید