بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کےقریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک سے ملحقہ گلی میں محکمہ ایریگیشن کے دفتر میں نامعلوم افراد نے د ستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔
بم کی زد میں آ کر جمیل احمد نامی شخص معمولی زخمی ہوا تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے میں ملوث ملزمان کارروائی انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔