• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کی بجلی چوروں کے ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی

لیسکو کی بجلی چوروں کے ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے، واجبات کی وصولیوں کی ذمہ داری تحصیل داروں کو سونپ دی گئی ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تحصیل داروں کی معاونت کیلئے لیسکو کے 4 افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ایسٹرن سرکل کے ڈیفالٹرز کے ذمے 1 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

شیخوپورہ سرکل کے ڈیفالٹرز کے ذمے 1 ارب 8 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار861 روپے واجب الادا ہیں۔

نارتھ سرکل میں ڈیفالٹرز سے 66 کروڑ 79 لاکھ 66 ہزار روپے وصول کیے جانے ہیں۔

سینٹرل سرکل کے ڈیفالٹرز سے 15 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار 642 روپے وصول کرنے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید