سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کےلیے متفرق درخواست دائر کردی۔
پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کےلیے مقرر کرے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، ان کی کی صحت اور جان کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا۔
درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔