• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے طلبہ و اساتذہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم طلبا و طالبات سے گفتگو کر رہے ہیں۔
نگراں وزیراعظم طلبا و طالبات سے گفتگو کر رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج گلگت بلتستان میں مصروف دن گزارا، گلگت پہنچنے کے بعد سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گُلبر خان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے روایتی چادر اور ٹوپی کا تحفہ دیا۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور حکام نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید