• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے بھائی نے ایمبر ہرڈ کیساتھ تعلقات کی مخالفت کیوں کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

معروف امریکی مصنف والٹر آئزکسن نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک کے اداکارہ ایمبر ہرڈ سے رومانوی تعلقات کی ان کے بھائی کِمبل مسک نے سخت مخالفت کی تھی۔

والٹر آئزکسن نے ایلون مسک کے بارے میں لکھی اپنی کتاب میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ کِمبل مسک نے مجھے بتایا کہ’وہ سوچتے ہیں کہ یہ واقعی افسوسناک بات ہے کہ ایلون مسک کو ایمبر ہرڈ جیسے انسان سے محبت ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ کِمبل مسک کے خیال میں ایمبر ہرڈ خوبصورت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لیکن ان کا ایک تاریک پہلو ہے اور ایلون مسک جانتے بھی ہیں کہ وہ کتنی منفی شخصیت کی مالک ہیں۔

کِمبل مسک نے بتایا کہ ایلون مسک ایسے لوگوں کی محبت میں گرفتار ہیں جوکہ بہت خود غرض ہیں۔ 

والٹر آئزکسن نے جب ایلون مسک سے یوں خود غرض لوگوں کی محبت میں مبتلا ہوجانے کی وجہ پوچھی تو اُنہوں نے جواب دیا کہ کیونکہ میں محبت کے معاملے میں کافی بیوقوف ہوں اور اس معاملے میں اکثر ہی احمقانہ حرکتیں کرتا ہوں۔

والٹر آئزکسن نے لکھا کہ ایمبر ہرڈ نے2017ء کے ایلون مسک کو زندگی میں اتنا گہرا درد دیا جوکہ آج تک برقرار ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید