قومی کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ بولر نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا، انہیں میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے، تاہم میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا۔
حارث رؤف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور بولنگ نہیں کروائی گی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں، ان کا سائیڈ اسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ بولرز ٹیم کا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کو ریکور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔