ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے 2 فاسٹ بولرز کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی سری لنکا کے خلاف اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے، دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انجریز کے جائزے کے بعد دونوں فاسٹ بولرز کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز کے ایشیا کپ سے بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان نے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے 11 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔
ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان ٹیم کے ایشیا کپ میں 2 میچز ہوں گے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔
شاہنواز دھانی اور زمان خان بیک اپ بولر کے طور پر طلب
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے طور پر طلب کرلیا۔
یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، حارث رؤف اور نسیم شاہ کا میڈیکل پینل معائنہ جاری رکھے گا۔
اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑیوں کے لئے درخواست دے گی۔
اگر نسیم شاہ یا حارث رؤف اگلے سات دن کے اندر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ان کے متبادل کے لیے درخواست دی جائے گی۔