• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب اور مرکز میں کچھ نہ کر سکا اور فلاپ ہوگیا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئ پی) کے صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب اور مرکز میں کچھ نہ کر سکا اور فلاپ ہوگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ساڑھے 3 سال پی ٹی آئی کی حکومت میں جدوجہد اور بہتری لائے، چیئرمین پی ٹی آئی ہماری کے پی حکومت کی کارکردگی پر ووٹ مانگتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ کہہ کر تھک گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کچھ نہ کرسکا، چیئرمین پی ٹی آئی ہماری کارکردگی کی بنیاد پر بلند و بانگ دعوے کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار اقتدار لینے والوں نے عوام کے حقوق کو پامال کیا، پاکستان کے لوگوں کو اب خود سوچنا ہوگا کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بے ایمان قیادت کی موجودگی میں ترقی و خوشحالی نہیں آسکتی، ان حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار کر دیا، امریکا کا غلام بنا دیا، عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا راستہ اب روکنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک مغربی روٹ مولانا فضل الرحمان نے نہیں حاصل کیا، سی پیک مغربی روٹ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیاسی قائدین نے حاصل کیا۔

قومی خبریں سے مزید