امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے کی تعریف کردی۔
فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نیب ترامیم کے ذریعے اپنے کیسز ختم کرائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جاتے جاتے فرسودہ قانون کو ختم کیا، اس ترامیم سے بنیادی حقوق سلب ہو رہے تھے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم صاف، شفاف اور بلاتفریق قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے16ماہ میں نیب ترامیم کے ذریعے اپنے کیسز ختم کرائے، اس قانون سے کسی کو بھی 50کروڑ تک کرپشن کی چھوٹ تھی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عدالت کو قومی اسمبلی کے قوانین کو نہیں چھیڑنا چاہیے لیکن نیب ترامیم سے حقوق سلب ہو رہے تھے۔