کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 سے گھر میں کام کرنے والی 15سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن سے گھر میں کام کرنے والی 15 سالہ وجیہہ کے لاپتہ ہونے سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں وجیہہ کو کام سے فارغ ہو کر واپس جاتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم وجیہہ کہاں گئی؟ تا حال کچھ پتا نہیں لگ سکا۔ واقعے کا مقدمہ وجیہہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا ہے.
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق 15 سالہ وجیہہ اور اس کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں، وجیہہ کو مالکن کے گھر پیسے لینے بھیجا تھا۔
وجیہہ پیسے لے کر گھر سے واپس نکلی لیکن اپنی ماں کے پاس نہیں پہنچی، جب والدہ مالکن کے گھر پہنچی تو پتا چلا کہ وجیہہ کچھ دیر پہلے تنخواہ کی رقم لے کر چلی گئی تھی۔