• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، اسحاق ڈار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں، پارلیمنٹ 62 ون ایف کا قانون پاس کر چکی، جس کی منظوری صدر دے چکے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  62 ون ایف کے قانون کے تحت نا اہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے، نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں، دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی فیصلے کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے پی پی چیئرمین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میرے لیے بیٹےکی طرح ہے، اس پر کہچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید