ایشیا کپ کا فائنل آج کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز آرام کیا۔
سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اپنا پچھلا میچ بنگلادیش سے ہار چکی ہے جبکہ سری لنکا نے اپنے گزشتہ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔
دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کو آج فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔