سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر میں محکمہ کسٹم نے سکھر قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا، برآمد کئے گئے سامان میں غیر ملکی ادویات، کپڑا، ٹائر، الیکٹرونک اور ڈھائی ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، کسٹم حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔