• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس قاضی فائز کو سپریم کورٹ میں تقسیم کا تاثر ختم کرنا ہوگا، نعیم پنجوتھا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کو نہ صرف 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینا ہوگی بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ میں تقسیم کا تاثر ختم کرنا ہوگا۔

نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بنیادی حقوق کی بحالی اور ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو عدلیہ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ اور ججز کی تقرری کا طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کو عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد، توہین عدالت کی کارروائی اور آئین شکنی پر آرٹیکل 6 لگانا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید