مصنّف: ابوالقاسم شمس الزماں
صفحات: 680، ہدیہ: 1500 روپے
ملنے کا پتا: اکیڈمی بُک سینٹر، ڈی- 35، بلاک-5، فیڈرل بی ایریا،کراچی۔
فون نمبر: 36809201 - 021
مصنّف کا کہنا ہے کہ’’ اِس کتاب میں درج ہر آیت اور اس کے ترجمے کے نیچے نبی کریم ﷺ سے متعلق آنے والی ضمیر، اسم مبارک، امر و نہی اور افعال کو چارٹ کی صُورت لکھ کر کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والی کی توجّہ اِس بات کی جانب مبذول کروائی جائے کہ وحی کے اوّلین مخاطب تو آپﷺ ہیں، مگر یہ تمام احکام قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے ہیں۔یہ کتاب سیرۃ النبی ﷺ کے ساتھ ساتھ آپﷺ کے لیے نازل ہونے والی تمام آیات کا انسائیکلوپیڈیا یا ڈکشنری ہے۔‘‘
کتاب میں اُن آیاتِ قرآنی کو شامل کیا گیا ہے، جن میں آپﷺ کا کسی بھی حوالے سے کوئی ذکر آیا ہو۔اِسے 186 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ آیات کے ترجمے کے لیے مولانا عاشق الٰہی بلند شہریؒ سے استفادہ کیا گیا ہے۔ مولانا شفیق احمد بستوی نے کتاب کو پسندیدگی کی سند عطا کی ہے، جب کہ مفتی غلام مصطفیٰ کی تصیح اور حافظ محمّد اویس میمن کی نظرِثانی کے ساتھ اِسے نفاست سے شایع کیا گیا ہے۔کتاب میں شامل مواد عربی اور اردو، یعنی دونوں زبانوں میں دیا گیا ہے، تاہم اِس کے مطالعے سے یہ رائے قائم ہوتی ہے کہ اگر اِسے الگ الگ زبانوں میں شایع کیا جاتا ،تو زیادہ مناسب تھا۔