مصنّفہ: ڈاکٹر فہمیدہ فردوس
صفحات: 136، قیمت: درج نہیں
ناشر: نورانٹرپرائزز، کراچی۔
اِس کتاب میں قارئین کو قرآنِ پاک سے متعلق معلومات، جدول(چارٹ) کی صُورت فراہم کی گئی ہیں۔ سورت کا نام، اُس کا نمبر بالترتیب قرآن اور بالترتیب نزول، مکّی یا مدنی، پارے کا نمبر اور نام، سورت کے شروع اور آخر کے الفاظ، کُل آیات، سجدوں کی تعداد، رکوع، کلمات، حروف، منازل کی تعداد، سورت میں دئیے گئے احکاماتِ الٰہی اور معجزات کی تعداد بھی تحریر کی گئی ہے۔یوں کسی بھی سورت کا ایک نظر میں اجمالی تعارف ہوجاتا ہے۔
نیز، بنیادی معلومات کی فراہمی کے لیے کتاب میں تمام سورتوں سے متعلق مختصر نوٹس بھی دئیے گئے ہیں۔سابق پروفیسر شعبہ حیوانات، جامعہ کراچی، ڈاکٹر سہیل برکاتی نے اِسے عام استفادے کے لیے نہایت آسان قرار دیا ہے۔