• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہؓ کے گھر عرب کا چاند پیدا ہوگیا

آمنہؓ کے گھر عرب کا چاند پیدا ہوگیا

ظلمتیں گُم ہوگئیں، جگ میں اُجالا ہوگیا

گِر پڑی تلوار دشمن کی تو آقاؐ رُک گئے

یہ عمل دیکھا تو دشمن خُود ہی اپنا ہوگیا

آپؐ کے اخلاق کے، دشمن بھی قائل ہوگئے

رفتہ رفتہ اُنؐ کا کُل عالم میں چرچا ہوگیا

نعت کو اَپنا لیا جس نے بہ اندازِ کمال

مُعتبر آواز، محکم اُس کا لہجہ ہوگیا

ہوگئیں پھر دل کی ساری ہی دُعائیں مستجاب

شامل اُنؐ کا جب، دُعاؤں میں وسیلہ ہوگیا

آپؐ ہی کے ساتھ ساتھ آئی وہ رحمت کی بہار

شہرِ یثرب، جس کی آمد سے مدینہ ہوگیا

ڈھل گئی جس کی طبیعت سیرتِ سرکارؐ میں

اے ندیمؔ اُس کا حَسیں بےحد رویّہ ہوگیا

(ریاض ندیم نیازی، سبّی)