• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف آپریشن

اجمرود(نمائندہ جنگ)ترکی میں غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کے خلاف آپریشن ،سینکڑوں ملک بدر اور درجنوں گرفتار، کناکل شہر سے 37افغان باشندے گرفتار،چند مہینوں کے دوران 4277 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے ان افغان باشندوں کے خلاف پریشن کا آغاز کردیا ہے جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی ترک پولیس نے ایسے 37افغان باشندوں کو پکڑ لیا ہے جو ترکی کے شہر کناکل میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے جبکہ گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کے آپریشن میں پولیس نے 63افغان باشندوں کو حراست میں لیا تھا۔میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت ترکی میں تقریباً چار لاکھ افغان مہاجرین رہتے ہیں جبکہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ترک حکومت نے 4277افغان باشندوں کو ملک بدر کیا ہے کیونکہ ان کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھے ۔

دنیا بھر سے سے مزید