• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کو بغیر اطلاع دوسری شادی کرنے پر سینئر لیکچرار معطل

لاہور (خالد محمود خالد) مقبوضہ کشمیر میں ایک سینئر لیکچرار دوسری شادی کرنے کے باعث بھارتی حکومت کی من مانی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ واگار خانصاحب کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے سینئر لیکچرار شوکت احمد راٹھور کو صرف اس وجہ سے معطل کردیاگیا کہ اس نے حکومت کو اطلاع دیئے بغیر دوسری شادی کرلی ہے جبکہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دی۔ بھارتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 1971ء میں بنائے گئے مقبوضہ جموں کشمیر سرکاری ملازمین قوانین کی شق 22کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم حکومت سے پیشگی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا اور اسی قانون کے تحت چیف ایجوکیشن آفیسر گندربل نے شوکت راٹھور کو معطل کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید