جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے پر ایٹا کے دفتر کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایٹا حکام نے بنوں اور ڈی آئی خان کے ملوث امیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج نہ کرنے کی شکایت کی۔
ایٹا حکام نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ملوث امیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں 40 اور ڈی آئی خان میں 13 امیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔
ایٹا حکام نے جے آئی ٹی کو ٹیسٹ کے طریقہ کار اور ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو پرچوں کی تیاری، ترسیل اور نتائج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔